ملاں منصور کے قریب تیز رفتار کار ٹرک سے جا ٹکرائی، خاتون جاں بحق، 6 افراد زخمی، کار میں سوار ایک ہی خاندان کے واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے افراد عمرہ سے واپس گھر جارہے تھے،

اٹک جی ٹی روڈ ملاں منصور کے قریب تیز رفتار کار ٹرک سے جا ٹکرائی، خاتون جاں بحق، 6 افراد زخمی، کار میں سوار ایک ہی خاندان کے واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے افراد عمرہ سے واپس گھر جارہے تھے، کار تیزرفتاری کے باعث سامنے جاتے ٹرک سے جا ٹکرائی،حادثہ کے نتیجہ میں کار میں سوار 7 افراد زخمی ہوگئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز اور موٹر وے پولیس کی ایمبولینس موقع پر پہنچیں، تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زوجہ طارق شاہ جاں بحق ہو گئی، زخمیوں میں جہانگیر شاہ ولد باغ حسین شاہ،طارق شاہ ولد باغ حسین شاہ،سمیہ بی بی ولد طارق شاہ،عبداللہ شاہ ولد باغ حسین شاہ اور زوجہ باغ حسین شاہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں