تین روپے یونٹ بجلی لینے والے مظفرآباد کے علاقہ کہوڑی کی عوام ایک بار پھر بد معاشی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مفت خوروں کا احتجاج مسافر اور سیاح پھنس کر رہ گئے

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے علاقہ کہوڑی کی عوام ایک بار پھر سراپا احتجاج مسافر اور سیاح پھنس کر رہ گئے
مظفرآباد ()آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے علاقہ کہوڑی میں دن میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث محکمہ برقیات کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے کئی گھنٹے تک ہر قسم کی ٹریفک بند ہونے کے باعث سیاح اور مسافر پھنسے رہے انتظامیہ سے مزاکرات کے بعد علاقہ مکینوں نے شاہراہِ نیلم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کی تو ایس ڈی او عامر وانی موقع پر پہنچے مظاہرین کو گالم گلوچ کی جس پر عوام مشتعل ہوئی تھانہ پولیس کہوڑی میں ایس ڈی او کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تو شام ہوتے ہی محکمہ برقیات کی نے پورے علاقے کی بجلی مکمل بند کر دی گھنٹوں بجلی نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، علاقہ مکین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور پورا بازار بند کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ نیلم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی ، مین شاہراہ بند ہونے کے باعث مسافر اور سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں ، علاقہ مکینوں کی جانب سے محکمہ برقیات کے خلاف شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ علاقے کی بجلی بحال کرتے ہوئے محکمہ برقیات کے زمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں