لاہور میں سبزہ زار کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ میں 09 سالہ بچے کو برہنہ۔چہرہ سیاہ کرکے تشدد سے متاثرہ سے ایس پی کی ملاقات ملزم گرفتار

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کی 09 سالہ متاثرہ بچے رمضان سے ملاقات

سبزہ زار کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ میں 09 سالہ بچے کو برہنہ۔چہرہ سیاہ کرکے تشدد کیا گیا

سبزہ زار پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم یوسف کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا

*تشدد کا مائنڈ سیٹ ایک غیر انسانی رویہ ہے جو ہماری معاشرت کیلئے خطرناک ہے*۔ایس پی محمد سلمان لیاقت

*اچھا اخلاق اور بہترین سلوک انسان کو انسان کہلانے کے قابل بناتا ہے*۔ایس پی محمد سلمان لیاقت

*احساس ہمدردی معاشرت اور حسنِ معاشرت کی بنیاد ہے*۔ایس پی اقبال ٹاؤن

بچے کے والد محمد آصف نے ایس پی محمد سلمان لیاقت اور سبزہ زار پولیس کا شکریہ ادا کیا ڈھیروں دعائیں دیں

ایس پی محمد سلمان لیاقت نے ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی

بچوں و خواتین پر تشدد۔ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ایس پی محمد سلمان لیاقت

‏09 سالہ بچے پر تشدد کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار دکان مالک یوسف نے چوری کا الزام لگا کر بچے کو برہنہ کیا دکان کے باہر چہرہ سیاہ کرکے کھڑے رکھا,

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں