مددگار 15 پر تھانہ کلری کی حدود میں فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار.

مددگار 15 پر تھانہ کلری کی حدود میں فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار.

کراچی: ملزم نے کل رات 1.30 بجے کے قریب مددگار 15 تھانہ کلری پر اطلاع دی کہ اس کے گھر کے باہر فائرنگ ہو رہی ہے.

کراچی: مددگار 15 تھانہ کلری نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے علاقے میں پہنچے اور کالر علی رضا سے ملاقی ہوئے.

کراچی: کالر نے بتایا کہ اس کا ہونے والا بہنوئی جو کہ سرجانی ٹاؤن کا رہائشی ہے وہ اس کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا ہے.

کراچی: کلری پولیس نے جب واقعہ کی تفتیش کی تو معلوم چلا کہ انس جو کے کالر کا ہونے والا بہنوئی ہے وہ فائرنگ کے وقت سرجانی ٹاؤن میں اپنی (مایوں) مہندی میں موجود تھا.

کراچی: لہذا پولیس نے کالر علی رضا کو جھوٹی اطلاع دینے پر گرفتار کرلیا ہے, اور ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے.

کراچی: ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا لائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد، پولیس حکام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں