عمران خان کو توڑنے کے لئے جیل میں ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے، مریم نواز اینڈ کو  نے ایک سابق وزیراعظم کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، ان سے منسوب  تزئین و آرائش کمروں کی تصاویر وائرل کرکے ڈرامہ کر رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

*جیل اڈیالہ قیدی 804 سازشی ٹولے کے ظلم وستم*
عمران خان کو توڑنے کے لئے جیل میں ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے، مریم نواز اینڈ کو  نے ایک سابق وزیراعظم کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا دوسری طرف عمران خان سے منسوب  تزئین و آرائش کمروں کی تصاویر وائرل کرکے ڈرامہ کر رہی ہے عمران خان کو صرف ایک کولر فراہم کی گئی اسکا بھی واویلا کیا جارہا ہے، ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہے، بغیر کسی نوٹس کے ملاقاتوں کو منسوخ کیا جارہا ہے، بیرسٹر ملاقات کے شیڈول میں غیر ضروری ردوبدل کیا جارہا ہے، نواز شریف تو دن میں چالیس چالیس بندوں سے ملاقات کرتے تھے، نواز شریف کے لئے گھر سے کھانے کا بندوبست کیا جاتا تھا، پھر بھی پلٹلیس کا بہانہ بناکر لندن بھاگ گئے، راج کماری جیل انتظامیہ کو عمران خان کو اذیت دینے کی براہ راست احکامات دے رہی ہے، مریم نواز سن لیں عمران خان نواز شریف کی طرح لندن بھاگنے والا نہیں،جیل میں عمران خان کی ہمت دیکھ کر نواز شریف پلٹلیس یاد کرکے اپنے آپکو کوستا ہے، بے شرمی سے لندن بھاگنا پھر ڈھٹائی سے واپس آنا نواز شریف جیسا بندہ ہی کرسکتا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں