Image

اس کیٹا گری میں 5158 خبریں موجود ہیں

سانحہ پمز: انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 10 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش

سانحہ پمز: انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 10 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو سانحہ پمز کی انکوائری کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز…

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا واہ آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور برآمدی صلاحیتوں کا جائزہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا واہ آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور برآمدی صلاحیتوں کا جائزہ راولپنڈی، 29 اگست 2026: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز (COAS & CDF) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز…

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی پانچ سالہ آیت نور کے گھر آمد، انصاف کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی پانچ سالہ آیت نور کے گھر آمد، انصاف کی یقین دہانی پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی پانچ سالہ بچی آیت نور کے…

پشاور: تھانہ متنی پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

پشاور: تھانہ متنی پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا پشاور: پشاور پولیس نے تھانہ متنی پر ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس کے مطابق شرپسند عناصر نے ڈرون کے…

راولپنڈی: ویسٹریج میں مبینہ پولیس مقابلہ، 12 سالہ بچی کے اغوا و زیادتی کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی: ویسٹریج میں مبینہ پولیس مقابلہ، 12 سالہ بچی کے اغوا و زیادتی کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار راولپنڈی: ویسٹریج کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 12 سالہ بچی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے…

پٹ کمنز کی عمران خان کے حق میں حمایت، پاکستانی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

پٹ کمنز کی عمران خان کے حق میں حمایت، پاکستانی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل اسلام آباد: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پٹ کمنز کی جانب سے سابق پاکستانی کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے طبی سہولیات،…

انفارمیشن گروپ کے گریڈ 19 تا 21 افسران کی ترقیوں کی تیاریاں، حتمی فیصلہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کرے گا

انفارمیشن گروپ کے گریڈ 19 تا 21 افسران کی ترقیوں کی تیاریاں، حتمی فیصلہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کرے گا اسلام آباد: انفارمیشن گروپ کے گریڈ 19 سے 21 تک کے افسران کی ترقیوں کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تیاریاں شروع…

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا جمیل چوک انڈر پاس کی سنگِ بنیاد تقریب سے خطاب پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے جمیل چوک انڈر پاس کی سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور ریویٹیلائزیشن پلان کے تحت جاری منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لیے آخری مراحل میں کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقی کا سفر صرف پشاور تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی عمل جاری رکھا جائے گا۔ موجودہ مالی سال صوبے میں خوشحالی اور ترقی کا سال ہوگا۔ خیبرپختونخوا کا ریونیو 150 ارب روپے سے تجاوز کرگیا محمد سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 77 سال میں خیبرپختونخوا کا ریونیو 93 ارب روپے تھا، جسے موجودہ حکومت نے 150 ارب روپے سے زائد تک پہنچا دیا ہے۔ ان کے مطابق مالی سال 2026-27 کے لیے 180 ارب روپے کا ریونیو ہدف مقرر کیا گیا ہے، تاہم حکومت 200 ارب روپے تک ریونیو حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام تر مالی، سیاسی اور انتظامی چیلنجز کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ عوامی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی عوام اور صوبے کی ترقی کے لیے سوچتی ہے۔ ملکی معیشت اور سیکیورٹی پالیسی پر تنقید سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے دور میں پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 6.1 فیصد تک پہنچی تھی، جبکہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت، کسان، مزدور اور نوجوان مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بند کمروں میں کیے جانے والے فیصلوں اور غلط پالیسیوں سے نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 22 سال سے جاری سیکیورٹی پالیسی کے باوجود دہشت گردی کا مسئلہ ختم نہیں ہوا۔ ان کے مطابق صوبے میں 14 بڑے اور 22 ہزار انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے باوجود بدامنی میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے سیکیورٹی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونا عدلیہ کی بے توقیری ہے۔ اگر عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو عوام انصاف کے لیے کہاں جائیں گے؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام میں اداروں اور حکمرانوں کے خلاف غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ 27 ستمبر کے احتجاج کا اعلان سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد میں بڑا احتجاج ہوگا اور تحریک انصاف اس کے لیے مکمل تیاری کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام آئینی، قانونی اور جمہوری راستے اختیار کرنے کے باوجود انصاف نہیں ملا، اس لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے آئینی و قانونی احتجاج کے حق کا احترام کریں۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ 27 ستمبر کو ہر طبقہ فکر کے لوگ اپنے اور پاکستان کے مستقبل کے لیے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر پاکستان میں ایک نئے دور کے آغاز کا دن ہوگا، ان شاء اللہ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا جمیل چوک انڈر پاس کی سنگِ بنیاد تقریب سے خطاب پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے جمیل چوک انڈر پاس کی سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور ریویٹیلائزیشن…

خیبرپختونخوا میں 627 سرکاری سکول غیر فعال، 226 میں اساتذہ دستیاب نہیں

خیبرپختونخوا میں 627 سرکاری سکول غیر فعال، 226 میں اساتذہ دستیاب نہیں پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی سالانہ اسکول مردم شماری (سنسز) رپورٹ میں صوبے کے 627 سرکاری سکولوں کے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جن میں 226…

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا عمران خان کی صحت اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں پر اظہارِ تشویش

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا عمران خان کی صحت اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں پر اظہارِ تشویش پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 57ویں صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی…