کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران پولیس لائنز دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں عبدالحئی اور عبدالرشید شامل ہیں جبکہ تیسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دہشت گرد عبدالحئی کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور بینک ڈکیتی کے مقدمے میں بھی مطلوب تھا۔

کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 ایس ایم جیز اور 9 میگزین برآمد کیے گئے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں