وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ اٹک پر مقامی صحافیوں کو کوریج کی اجازت نہیں ہوگی،سرکاری میڈیا ٹیم خود کوریج کرے گی

وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ اٹک پر مقامی صحافیوں کو کوریج کی اجازت نہیں ہوگی، میڈیا ٹیم خود کوریج کرے گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ اٹک کے موقع پر مقامی صحافیوں کو کوریج کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ اپنے دورے کے دوران ضلعی ہیڈ کوارٹر اٹک اور تحصیل حسن ابدال میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی۔

اس حوالے سے چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے پی آر او عمران اسلم سے رابطہ کیا اور مقامی صحافیوں کو کوریج سے روکنے کے معاملے پر بات کی۔

عمران اسلم نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حکومت پنجاب کی طے شدہ پالیسی ہے، جس کے تحت صوبے میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے تمام دوروں کی کوریج صرف وزیراعلیٰ کی اپنی میڈیا ٹیم کرتی ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دورے کی مکمل کوریج، بشمول ویڈیو فوٹیج، تصاویر، ٹکرز اور خبریں، بروقت ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اٹک شہزاد نیاز کھوکھر کے ذریعے تمام مقامی صحافیوں کو فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں