پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں قیمتوں، پریمیم، فریٹ اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ نئی قیمتیں 9 اکتوبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں