اٹک میں آسمانی بجلی گرنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق

اٹک میں آسمانی بجلی گرنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق

اٹک: تحصیل حضرو کے علاقے لارنسپور تربیلا روڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے 22 سالہ نوجوان نوید ولد فضل جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آسمانی بجلی کی زد میں آکر نوجوان شدید متاثر ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور نوجوان کو موقع پر ہی سی پی آر فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کی میت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں