پاکستان کا فتح-4 گراؤنڈ لانچ کروز میزائل کا توسیعی ورژن کامیابی سے تجربہ

پاکستان کا فتح-4 گراؤنڈ لانچ کروز میزائل کا توسیعی ورژن کامیابی سے تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے فتح-4 گراؤنڈ لانچ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح-4 توسیعی ورژن جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشن معاون نظام سے لیس ہے، جو طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی اور مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں میں شامل اضافی تکنیکی خصوصیات کو بھی جانچا گیا، جن کا مقصد نشانہ بنانے کی درستگی میں بہتری اور نظام کی بقا کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران کے علاوہ میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

صدرِ پاکستان، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے فتح-4 توسیعی ورژن کے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس اہم پیش رفت میں کردار ادا کرنے والے سائنسدانوں، انجینئرز اور تمام متعلقہ افراد کی تکنیکی صلاحیت، محنت اور عزم کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں