محمد طارق خان، سی ایس پی (ریٹائرڈ) انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج پشاور اور چارسدہ میں ہوگی

محمد طارق خان، سی ایس پی (ریٹائرڈ) انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج پشاور اور چارسدہ میں ہوگی

پشاور: محمد طارق خان، سی ایس پی (ریٹائرڈ)، فرزندِ مرحوم خان بہادر محمد ابراہیم خان، سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، انتقال کرگئے۔ مرحوم کا تعلق ضلع چارسدہ کے گاؤں چینہ، تھانہ عمرزئی سے تھا۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج 6 اکتوبر 2026 کو پشاور اور چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔ پشاور میں نماز جنازہ یونیورسٹی ٹاؤن کلب (اولڈ لیڈیز کلب)، پارک روڈ، یونیورسٹی ٹاؤن میں دوپہر 1:30 بجے جبکہ آبائی گاؤں چینہ، تھانہ عمرزئی، ضلع چارسدہ میں شام 5 بجے ادا کی جائے گی۔

مرحوم کی فاتحہ اور دعا ان کی پشاور میں واقع رہائش گاہ مکان نمبر 15-D، اولڈ جمرود روڈ، یونیورسٹی ٹاؤن میں ہوگی۔

محمد طارق خان، محمد نعیم خان، سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا، اور محمد رحیم خان کے والد تھے۔

اہل خانہ نے دوستوں، عزیز و اقارب اور خیر خواہوں سے مرحوم کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور ایصالِ ثواب کے لیے سورۂ فاتحہ اور دعا کی اپیل کی ہے۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں