افغانستان میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے ٹھکانوں پر پاک فوج کی کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے ٹھکانوں پر پاک فوج کی کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: پاک فوج نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائیاں کیں، جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران افغانستان میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف 2 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں میں موجود بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد ابتدائی طور پر 22 بتائی گئی ہے، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں