اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے معترف، اسلام آباد مفاہمت کی بحالی کی امید
رپورٹ ناصر قیوم نیو یارک
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈیو جیرک نے نائنٹی نیوز کے نمائندے ناصر قیوم کے سولا کے جواب میں کہا نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت اور ان کا اعتراف کر چکے ہیں۔
نیویارک میں بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ پاکستان کی قیادت میں ہونے والی ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمت سامنے آئی تھی، جس نے ایک مختلف تناظر میں کشیدگی میں کمی اور کچھ عرصے کے لیے امن و سکون کی صورتحال پیدا کی۔
ترجمان کے مطابق اس عرصے کے دوران آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی، خوراک اور دیگر اشیاء کی ترسیل بھی نسبتاً آسانی سے جاری رہی۔
اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ اس دور کو مدنظر رکھنا اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کو مختلف مذاکرات اور سفارتی رابطوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور امید ہے کہ جاری کوششیں مثبت نتائج کا باعث بنیں گی۔