پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کی مشہد آمد، امام رضاؑ کے روضہ اقدس پر حاضری
مشہد: پاکستان کے وزیر داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی نے ایران کے سرکاری دورے کے دوسرے روز مشہد کا دورہ کیا اور امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس پر حاضری دی۔
وزیر داخلہ نے روضہ اقدس میں نماز ادا کی اور امت مسلمہ کے امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ بعد ازاں محسن نقوی نے آستان قدس رضوی کے متولی علامہ احمد مروی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک ایران برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ دونوں جانب سے عوامی روابط کے فروغ میں مذہبی سیاحت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔