وزیر داخلہ محسن نقوی ایران روانہ، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع

وزیر داخلہ محسن نقوی ایران روانہ، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی پیر کو تہران روانہ ہوگئے، جہاں وہ ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ کے دورۂ ایران میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ارنا کے مطابق محسن نقوی پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی و ثالثی کوششوں کے آغاز کے بعد متعدد مرتبہ تہران کا دورہ کرچکے ہیں۔ ان کے 11 اگست کے دورۂ ایران کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق محسن نقوی نے 24 اگست کو بھی ایران کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تازہ دورے کے دوران پاکستانی وزیر داخلہ کی ایرانی قیادت اور حکام سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں