درخت پر اسکوٹر، ساتھ بچہ؛ حیران کن ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو الجھن میں ڈال دیا
سوشل میڈیا پر ایک حیران کن ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے جس میں ایک خاتون کو بچے کے ہمراہ اسکوٹر سمیت بلند درخت پر بیٹھا دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو نے صارفین کو حیران کرنے کے ساتھ ساتھ محظوظ بھی کیا، کئی صارفین نے خاتون کی مبینہ ’’پارکنگ اسکلز‘‘ پر دلچسپ تبصرے کیے جبکہ بعض نے اسے بھارتی اسکوٹی کلچر سے جوڑتے ہوئے مزاحیہ تبصرے کیے۔
تاہم ویڈیو کے مقام اور واقعے کی اصل حقیقت کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) یا ویڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے تیار کی گئی ہو، کیونکہ ماضی میں اس نوعیت کی جعلی ویڈیوز بھی سامنے آتی رہی ہیں۔
ویڈیو کے حوالے سے کسی مستند مقام، تاریخ یا واقعے کی تصدیق سامنے نہ آنے کے باعث فی الحال اسے غیرمصدقہ قرار دیا جا رہا ہے۔