اٹک اور لودھراں کے ڈی پی اوز تبدیل، کیپٹن ریٹائرڈ علی بن طارق نئے ڈی پی او اٹک مقرر
اٹک (ندیم رضا خان): پنجاب پولیس میں افسران کے تقرر و تبادلوں کے تحت اٹک اور لودھراں کے ضلعی پولیس افسران تبدیل کردیئے گئے۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس پی گریڈ 19 کے افسر کیپٹن ریٹائرڈ علی بن طارق کو ڈی پی او لودھراں کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈی پی او اٹک تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس پی گریڈ 19 کے افسر سردار موارہن خان کو ڈی پی او اٹک کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ، ایلیٹ فورس پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا۔
اسی طرح پی ایس پی گریڈ 18 کی افسر بینش فاطمہ کو ایس پی آپریشنز چکوال کے عہدے سے تبدیل کرکے ڈی پی او لودھراں تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افسران کے تبادلوں کا مقصد پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کے وژن کے تحت پولیسنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانا، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور کھلی کچہریوں کے ذریعے شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او اٹک کیپٹن ریٹائرڈ علی بن طارق کی تعیناتی کے بعد ضلع اٹک میں پولیسنگ، امن و امان اور عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے نئی حکمت عملی سامنے آنے کی توقع ہے۔
