مظفرآباد/کوٹلی: انتخابی عمل میں غفلت پر دو پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار
مظفرآباد/کوٹلی: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کے دوران غفلت برتنے پر الیکشن کمیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو پریزائیڈنگ افسران کو معطل اور گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں پریزائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن جانے کے بجائے نجی رہائش گاہ پر چلے گئے تھے، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ریٹرننگ آفیسر نے پولنگ بیگز اپنی تحویل میں لے لیے، جبکہ نئے پریزائیڈنگ افسران کی فوری تعیناتی کے بعد انہیں پولنگ اسٹیشنز کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل بلا تعطل اور شفاف طریقے سے جاری ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی عمل میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔