کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: پاکستان ازبکستان اور بنگلہ دیش کی شاندار فتوحات پاکستان نے نیپال کو 3-0 سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی، ازبکستان اور بنگلہ دیش بھی کامیاب

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: پاکستان ازبکستان اور بنگلہ دیش کی شاندار فتوحات

پاکستان نے نیپال کو 3-0 سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی، ازبکستان اور بنگلہ دیش بھی کامیاب

اسلام آباد (عمران ستی)
زونگ 5G کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 کے تیسرے روز تین دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کھیلے گئے، جن میں ازبکستان بنگلہ دیش اور میزبان پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم فتوحات اپنے نام کر لیں دن کے پہلے میچ میں ازبکستان نے سری لنکا کو 3-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کی ازبک ٹیم نے میچ کے دوران کھیل پر بھرپور کنٹرول برقرار رکھا اور مؤثر حملوں کے ساتھ مضبوط دفاع کی بدولت کامیابی سمیٹی دوسرے مقابلے میں بنگلہ دیش نے قازقستان کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے زیر کر لیا دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم فیصلہ کن سیٹ میں بنگلہ دیش نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی اور ایونٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنالی دن کے آخری اور شائقین کی توجہ کا مرکز بننے والے میچ میں میزبان پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی قومی ٹیم نے آغاز ہی سے کھیل پر مکمل گرفت قائم رکھی اور شاندار اسپائیکس مضبوط بلاکنگ اور بہترین ٹیم ورک کے ذریعے نیپال کو واپسی کا کوئی موقع نہ دیا لیاقت جمنازیم پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے اس میچ کے دوران شائقین کی بڑی تعداد نے قومی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی پاکستان کی مسلسل تیسری فتح پر جمنازیم تالیوں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جبکہ کھلاڑیوں نے کامیابی کا جشن اپنے مداحوں کے ساتھ منایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں