امیرالعظیم کی نمازِ جنازہ منصورہ میں ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم کی نمازِ جنازہ منصورہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔
نمازِ جنازہ میں جماعت اسلامی کی مرکزی و صوبائی قیادت، سیاسی و مذہبی رہنماؤں، وکلاء، صحافیوں، تاجروں، کسانوں، مزدوروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ امیرالعظیم نے پوری زندگی اقامتِ دین کی جدوجہد میں گزاری، وہ بہترین اخلاق کے مالک اور انسانوں کے ہمدرد تھے۔ انہوں نے بیماری کے باوجود دینی و تحریکی ذمہ داریاں پوری تندہی سے انجام دیں۔
لیاقت بلوچ نے امیرالعظیم کے ساتھ 52 سالہ تحریکی رفاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی جدوجہد ہر کارکن کے لیے ایک مثال ہے۔
امیرالعظیم بدھ کی رات کینسر کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ وہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور دو مرتبہ مرکزی سیکرٹری جنرل رہ چکے تھے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن، تحریک تحفظ آئین پاکستان، سیاسی و دینی رہنماؤں اور مختلف تنظیموں نے امیرالعظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی، سیاسی، قومی اور تنظیمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیر احسن اقبال معروف صحافی اینکر مبشر لقمان محبیب الرحمٰن شامی سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ سینئر سیاستدان محمد علی دورانی جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان محمد امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی سابق سینئر وزیر عنایت اللّہ خان جنرل سیکرٹری محمد حلیم باچا امیر جماعت اسلامی کراچی منعیم ظفر خان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ممبران قومی صوبائی اسمبلی کارکنان جماعت اسلامی صحافی برادری سکھ برادری کا نمائندہ وفد بھی شریک