سینئر صحافی ریاض سہیل کے بھائی اور کراچی پریس کلب کے سینئر رکن سہیل سانگی کے صاحبزادے فیاض احمد کی گرفتاری ظاہر کردی گئی۔
ایف آئی اے کراچی زون نے فیاض احمد کی گرفتاری ظاہر کی ہے۔ فیاض احمد گزشتہ روز دفتر سے روانگی کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے، جس پر کراچی پریس کلب اور صحافی برادری کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فیاض احمد کی گرفتاری کے حوالے سے مزید تفصیلات ایف آئی اے کی جانب سے سامنے آنا باقی ہیں۔