اٹک: تھانہ حضرو پولیس کی بروقت کارروائی، پانچ سالہ بچے کے مبینہ اغواء کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار

اٹک: تھانہ حضرو پولیس کی بروقت کارروائی، پانچ سالہ بچے کے مبینہ اغواء کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار

اٹک تھانہ حضرو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانچ سالہ بچے کے مبینہ اغواء کی کوشش ناکام بنا دی اور واقعے میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ حضرو کے علاقے میں پانچ سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار خاتون، جس کی شناخت شہناز کے نام سے ہوئی ہے، بچے کو اپنے ساتھ لے جا رہی تھی، تاہم شہریوں کی بروقت مداخلت پر اسے روک لیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کو بحفاظت اس کے والدین کے حوالے کر دیا اور خاتون کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے کہا کہ بچوں کا تحفظ اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے اغواء یا اغواء کی کوشش جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں