آپریشن شعبان: مزید 7 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 64 ہوگئی، سیکیورٹی ذرائع

آپریشن شعبان: مزید 7 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 64 ہوگئی، سیکیورٹی ذرائع

کوئٹہ: پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کی جانب سے بلوچستان میں مشترکہ “آپریشن شعبان” جاری ہے، جہاں سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں کر رہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جس کے بعد آپریشن شعبان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 64 ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) میں مجموعی طور پر 102 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رہے گا اور کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھی جائیں گی۔

*پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ “آپریشن شعبان” جاری*

سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ، *سیکیورٹی ذرائع*

تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا، *سیکیورٹی ذرائع*

آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 57 ہو گئی ہے، *سیکیورٹی ذرائع*

پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 95 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں، *سیکیورٹی ذرائع*

*آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں