پشاور: خٹک ڈیم میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، کمانڈر زاہد گروپ کے چار دہشت گرد ہلاک

پشاور: خٹک ڈیم میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، کمانڈر زاہد گروپ کے چار دہشت گرد ہلاک

پشاور: کرک اور کوہاٹ پولیس نے خٹک ڈیم کے علاقے میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کرتے ہوئے کمانڈر زاہد گروپ سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا
سی پی او) کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد متعدد پولیس افسران اور اہلکاروں کی شہادت کے مقدمات میں مطلوب تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی طویل عرصے سے تلاش تھی۔

پولیس کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت، مجرمانہ ریکارڈ اور دیگر شواہد اکٹھے کرنے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں