اٹک: غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

اٹک: غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

اٹک: تھانہ رنگو پولیس نے غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مائننگ میں استعمال ہونے والی مشینری و دیگر آلات قبضے میں لے لیے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رنگو سب انسپکٹر علی زیب خان کی سربراہی میں کارروائی کے دوران محمد صفدر ولد محمد اقبال، محمد ارسلان ولد گل جہان، دونوں ساکنان خوشاب، اور مطیع اللہ ولد قابل خان سکنہ میانوالی کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف غیر قانونی گولڈ مائننگ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مائننگ میں استعمال ہونے والی مشینری اور دیگر سامان بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق غیر قانونی مائننگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں