لوئر دیر کے گاؤں خارکئی میں نوجوان لڑکی کی مبینہ زیادتی کے بعد ہلاکت، والد دبئی میں بے بسی کی تصویر، انصاف کے لیے میڈیا سے اپیل

لوئر دیر کے گاؤں خارکئی میں نوجوان لڑکی کی مبینہ زیادتی کے بعد ہلاکت، والد دبئی میں بے بسی کی تصویر، انصاف کے لیے میڈیا سے اپیل

تیمرگرہ: خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ کے گاؤں خارکئی میں ایک نوجوان لڑکی کی مبینہ زیادتی کے بعد ہلاکت کے واقعے نے علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ متاثرہ خاندان انصاف کے حصول کے لیے دروازے کھٹکھٹا رہا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کا بوڑھا والد روزگار کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہونے کے باعث اپنی بیٹی کے آخری دیدار، جنازے اور تدفین میں بھی شریک نہ ہو سکا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی افراد کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ اور کوئی بھائی بھی موجود نہیں، جس کے باعث بوڑھا والد اس سانحے کے بعد مکمل طور پر بے سہارا ہو گیا ہے۔ پردیس میں موجود والد اپنی بیٹی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے تک سے محروم رہا، جس نے اس دردناک واقعے کو مزید المناک بنا دیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے قومی میڈیا، سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات اور زمینی حقائق سامنے لانے کے لیے گاؤں خارکئی پہنچے، متاثرہ خاندان کی آواز بنے اور متعلقہ حکام سے انصاف کی فراہمی کے حوالے سے جواب طلب کرے۔

مقامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا نہ دی گئی تو اس سے نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ علاقے کے عوام کا انصاف کے نظام پر اعتماد بھی متاثر ہوگا۔ عوام نے حکومتِ خیبر پختونخوا، پولیس حکام اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مقدمے کو ترجیحی بنیادوں پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کسی اور بیٹی کو ایسے المناک انجام کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دیر میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جوان سال لڑکی قتل ، دو خواتین سمیت تین افراد زخم: ضلع رمیں دیرینہ دشمنی کے باعث فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 26 جون 2026 کو خان پور کے نواحی علاقے موضع وانگڑی میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ خان پور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور زخمیوں و لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول کی شناخت بہادر چانڈیہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں گل بہادر اور دو خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال خان پور منتقل کیا گیا، جہاں سے شدید زخمی گل بہادر کو مزید علاج کے لیے شیخ زید اسپتال رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ مقتول کے بھائی گل بہادر کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دیگر متعلقہ دفعات (PPC 302، 311، 34) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں