اینٹی اسٹیٹ ویڈیو ڈالنے کا معاملہ ایم کیو ایم ملیر سیکٹر انچارچ کے معاون ارسلان کی معافی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسکی گرفتاری بھی نیشنل سائیبر کرائم سیل نے ظاہر کردی گئی۔
معاون ملیر سیکٹر ارسلان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس سے معافی کی ویڈیو جاری کی ۔
ویڈیو میں ارسلان احمد خان ولد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ مجھ سے چند روز قبل ایک پوسٹ شئیر ہوگئی تھی جو ملکی کی سالمیت کے لئے موضوع نہیں تھی جس پر میں معذرت چاہتا ہوں۔
اپنے دوستوں سے کہوں گا کہ خدرا اسی کوئی پوسٹ اپنے سوشل میڈیا سے نہ نشر کریں جو ملک اور اداروں کے خلاف جائے۔ ارسلان کا ویڈیو بیان
موصوف کی گرفتاری نیشنل سائیبر کرائم سیلNCCIA نے ظاہر کردی ہے ملزم ارسلان کو کل متعلقہ کورٹ میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔