*معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام*

دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا

ملک بھر کی مساجد میں “معرکہ حق” کی تاریخی فتح، شہداء کے ایصالِ ثواب اور سلامتی کے لیے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے

علما کرام نے شہداء کے درجات کی سربلندی کے لیے بھی خصوص دعا ئیں کی

اس موقع پر *علماء کرام* کا کہنا تھا کہ؛
معرکہ حق کے دوران پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی

معرکہ حق میں کامیابی ہماری قومی یکجہتی، غیر متزلزل عزم اور افواجِ پاکستان کی بے مثال پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا روشن مظہر ہے، *علماء کرام*

ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں، غازیوں کی جرأت اور قوم کے پختہ حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی بدولت حق اور وطن کا پرچم سربلند رہا ، *علماء کرام*

یہ کامیابی آنے والی نسلوں کے لیے عزم، اتحاد اور حب الوطنی کی ایک درخشاں مثال بن کر ہمیشہ یاد رکھی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں