سفاری ٹرین کے اپ گریڈڈ ریک کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔ سفاری ٹرین میں اے سی کوچز، نئی نشستیں اور فیملیز کے لیے بہتر ماحول متعارف کرا دیا گیا

راولپنڈی۔ 12-04-2026

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا راولپنڈی اسٹیشن پر سفاری ٹرین کے اپ گریڈڈ ریک کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔

سفاری ٹرین میں اے سی کوچز، نئی نشستیں اور فیملیز کے لیے بہتر ماحول متعارف کرا دیا گیا

سفاری ٹرین کو تفریحی ٹورازم ماڈل میں تبدیل کیا گیا، مختلف اسٹیشنز پر مختصر قیام اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا

مسافروں کے لیے ہر اسٹیشن پر وقفہ اور اٹک خورد جیسے مقامات پر طویل قیام اور لنچ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے

سفاری ٹرین کی اوکیوپینسی میں نمایاں اضافہ ہوا اور عوامی اعتماد میں بہتری دیکھی گئی

ریلوے افسران کو فیلڈ میں متحرک کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں

ریلوے مزدور سخت حالات میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور نظام کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

کراچی تا روہڑی ٹریک پر خستہ حالات کے باوجود ٹرین آپریشن جاری رکھنے کا اعتراف کیا گیا

ریلوے کے مکینیکل، بریک اور لوکوموٹیو سسٹمز میں بہتری کے لیے جامع اصلاحات جاری ہیں

لوکوموٹیوز کی طویل عرصے بعد مینٹیننس نہ ہونے کے مسائل کو دور کرنے کے لیے نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے

ریلوے اپ گریڈیشن پروگرام دسمبر دو ہزار چھبیس تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

ستمبر کے پہلے ہفتے میں ریلوے کے بڑے اپ گریڈ اور انفراسٹرکچر منصوبے کا آغاز متوقع ہے

تقریباً دو ارب ڈالر کے ریلوے انفراسٹرکچر منصوبے پر پیش رفت جاری ہے

لاہور تا کراچی سفر میں پانچ گھنٹے کی کمی کے منصوبے پر کام تیز کر دیا گیا ہے

لاہور ڈویژن میں ٹریک اپ گریڈیشن منصوبہ تقریباً دو سو پچاس ارب روپے کی لاگت سے جاری ہے

نو روٹس پر ڈی ایم یو ٹرینز چلانے کا منصوبہ پنجاب حکومت کے تعاون سے آگے بڑھ رہا ہے

صوبائی حکومتوں کے ساتھ ریلوے کے منصوبوں میں شراکت داری اور جوائنٹ وینچر ماڈل متعارف کرایا گیا ہے

‏Maryam Nawaz کی قیادت میں ریلوے منصوبوں میں تیزی اور عملی پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے

سندھ حکومت کے تعاون سے روہڑی جنکشن کی اپ گریڈیشن اور ترقیاتی کام شروع کیے جا رہے ہیں

روہڑی جنکشن کو ڈیڑھ سو سال بعد جدید خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ زیر عمل ہے

فریٹ اور کارگو سیکٹر کی بحالی کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں

*اسلامآباد ٹاکس کے حوالےسے کی گئی گفتگو۔*

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات میں پاکستان نے اہم ثالثی کردار ادا کیا

پاکستان نے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے اور رابطہ کاری میں کلیدی کردار ادا کیا

اسلام آباد مذاکرات کو علاقائی امن اور استحکام کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

امریکہ اور ایران دونوں فریقین کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو قابلِ ستائش قرار دیا گیا

مذاکرات کے دوران پاکستان کی میزبانی اور سہولت کاری کو مثبت اور غیر جانبدار کردار کے طور پر سراہا گیا

پاکستان کے کردار کو خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں