*منڈی بہاوالدین/ بچی کھلے نالے میں گر کر ہلاک*
ارشد آباد میں کھلے نالے میں گر کر 2 سالہ بچی جاں بحق، پولیس
دو سالہ حجاب زہرہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اچانک نالے میں جا گری،
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نالے میں تلاش کے بعد بچی کی لاش نکالی،
لاش کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، موت کی تصدیق کر دی گئی،
لواحقین اور علاقے کے مکین طویل وقت تک گندے نالے میں بچی کی تلاش میں مصروف،
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ریسکیو اہلکار بیٹھے ہیں جبکہ لواحقین خود نالے سے بچی تلاش کر رہے ہیں،