اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز کئی گھنٹے مسافروں کو خوار کرنے کے بعد منسوخ ہوگئی 290 مسافر ہوٹل منتقل کل سہ پہر روانگی کا اعلان

اسلام آباد

اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا

مسافروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج شروع کردیا

مظاہرین نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کاؤنٹر گھیراؤ کرلیا

مسافر کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر شور شرابہ

باربار نیا ٹائم دے رہے ہیں لیکن جہاز ابھی تک نہیںپہنچا ،مسافر

کئی گھنٹے گزرنے کے باجود ہم ایئرپورٹ پر انتظار کررہے ہیں ،مسافر

نہ ہمین کھانا دیا گیا نہ ہی پانی کئی گھنٹوں سے مسافر بھوک سے بے حال ہیں ،مسافر

ترجمان پی آئی اے سے موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے
ایئر کرافٹ میں تکنیکی خامی کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہے

تمام۔مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے

اب یہ پرواز کل سہ پہر تین بجے جدہ کے لیئے روانہ ہوگی ۔۔ترجمان پی آئی عبداللہ خان
پی کے 741 پرواز کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر فالٹ نہیں گیا

جومسافر گھر جانا چاہیں گھر جائیں گے جن کو ہوٹل چاہیے ان کو وہاں بھیجا جائے گا۔ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان مسافروں کو ہوٹلوں بھیجا جا رہا ہے۔ باقی اپنے گھروں کو جائیں گے
جدہ کے لیئے پی آئی اے کی ہرواز پی کے 741 منسوخ کردی گئی ۔۔۔ترجمان ہی آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں