او سی:
وزیرآباد میں تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں ماں اور دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، حادثہ میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی ہے۔
گوجرانوالہ سے گجرات جانے والی موٹرسائیکل سوار فیملی کو جنڈیالہ ڈھاب والا سٹاپ پر پیچھے سے آنے والے تیزرفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے دو کمسن بچوں اور ان کی ماں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی، جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ نوجوان دانش، 20 سالہ خاتون کومل بی بی اس کا 4 سالہ بیٹا وہاب اور دو سالہ بیٹی پری شامل ہیں، حادثہ میں دانش کی چالیس سالہ والدہ آسیہ بی بی شدید زخمی ہو گئی، ریسکیو 1122 نے نعشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔