کامونکی میں موٹر سائیکل سواروں کی کار پر اندھا دھند فائرنگ 2 افراد جاں بحق 3 خواتین اور ایک بچہ زخمی مقتول پیشی بھگت کر کچہری سے واپس آرہے تھے

کامونکی کے علاقہ چیانوالی کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں کار سوار دو افراد جاں بحق تین خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوگیا مقتول پیشی بھگت کر کچہری سے واپس آرہے تھے

تھانہ ایمن آباد کے علاقہ چیانوالی کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر کچہری سے پیشی بھگت کر واپس جانے والے کار سواروں پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار سوار علی عمران اور آصف جاں بحق ہوگئے فائرنگ سے گاڑی الٹ کر روڈ سے نیچے گرنے سے کار میں سوار تین خواتین اور ایک بچہ بھی زخمی ہوگیا پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں