بورےوالا اسکول رکشہ ڈرائیور کی دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی ملزم متاثرہ لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی اور بلیک میلنگ کے زریعے 4 ماہ تک اپنی ہوس کا نشانہ بناتا

بورےوالا اسکول رکشہ ڈرائیور کی دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی ملزم متاثرہ لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی اور بلیک میلنگ کے زریعے 4 ماہ تک اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا

بورےوالا تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں واقع نواحی رہائشی علاقہ لاٹھ بھٹیاں کی رہائشی 19 سالہ حلیمہ بی بی کو اسکول لیجانے اور لانے والے رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم متاثرہ لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی اور بلیک میلنگ کے زریعے 4 ماہ تک اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ صغراں بی بی کی مدعیت میں ملزم ناصر کے خلاف
مقدمہ درج کر کے لڑکی کو میڈیکل رپورٹ کے لیے اسپتال لیجایا گیا تو ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی ثابت ہو گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی تین ماہ کی حاملہ ہے ڈی این اے رپورٹ کے لیے سیمپل کر کر لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں