ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں میں احمدپور شرقیہ کے دو مزدور بھی شامل جبکہ 6 افراد بہاول پور کے رہائشی ہیں۔ مقتول محمد جمشید اپنے گیارہ افراد پر مشتمل خاندان کا واحد کفیل تھا۔ اس کی موت نے ایک بڑے خاندان کو بے سہارا کر دیا ہے۔ مقتول خ خالد بھٹی بھی نے سوگواران میں دو بچے بیوہ اور رشتہ دار چھوڑے ، ورثاء اپنے پیاروں کے جسدخاکی اور حکومتی تعاون کے منتظر
وی او
ایران میں آٹھ پاکستانیوں کے قتل کی المناک خبر نے احمدپور شرقیہ کے علاقے میں گہرے سوگ کی فضا طاری کر دی ہے۔ ان افراد میں سے دو کا تعلق اسی علاقے سے ہے، جن میں محمد خالد بھٹی اور محمد جمشید شامل ہیں۔
محمد جمشید کی موت نے ایک ایسا خلا پیدا کر دیا ہے جس کا پر ہونا مشکل ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، محمد جمشید اپنے بوڑھی والدہ، بھائیوں، بیوی اور چار بچوں سمیت کل گیارہ افراد کے بڑے خاندان کا واحد کفیل تھا۔ روزگار کی تلاش میں پردیس جانے والا یہ شخص اپنے پیاروں کے لیے سہارا ثابت ہو رہا تھا، لیکن اب اس کی ناگہانی موت نے اس پورے خاندان کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔
احمد پور شرقیہ کے علاقہ ڈیرہ نواب صاحب میں محمد خالد بھٹی کے گھر بھی سوگ کا ماحول ہے۔ مرحوم کی بیوہ دو بچے ، رشتہ دار وں کو ان کی موت کی خبر نے گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ ورثا اپنے پیاروں کی جسدخاکی کے منتظر ہیں ۔