ہاسٹل سے سٹوڈنٹ کا موبائل فون چوری کرنے والا موبائل چور گرفتار،

ہاسٹل سے سٹوڈنٹ کا موبائل فون چوری کرنے والا موبائل چور گرفتار،تفصیلات کے مطابق طالب علم ٹیکنیکل کالج سلمان خان ولد ہاشم خان سکنہ کھوڑ کمپنی نے تھانہ سٹی اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ بسال چوک ہاسٹل میں رہائش پذیرہے ، 18 مارچ کو وہ معمول کے مطابق کالج گئے اور موبائل کمرے میں پڑا تھا واپسی پر کمرےمیں آیا تو میرا موبائل موجود نہ تھا روم لاک نہیں تھا دیگر ساتھی جو روم میں رہتے ہیں وہ بھی آتے جاتے رہے ہیں میں نے اپنے ساتھیوں سے موبائل کے بارے میں معلومات لی تو کسی کو اس بارے میں کچھ معلوم نہ تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے موبائل چور جہانگیر خان ولد دلاور خان سکنہ جمیل ٹاؤن اٹک کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں