وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سے ملاقات

سعودی وزیر نے وزارت مذہبی امور کا قلمدان سنبھالنے پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کو مبارکباد دی،

ملاقات میں عازمین حج اور عمرہ زائرین کے لیے سہولیات، روڈ ٹو مکہ منصوبے کا دائرہ پاکستان کے دیگر شہروں تک پھیلانے سے متعلق تبادلہ خیال،

حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سردار یوسف

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر استوار ہیں، سردار یوسف

ہر سال پاکستان سے حجاج کی بڑی تعداد سعودی عرب آتی ہے، ان کی خدمت کرنا باعث شرف ہے، سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی سعودی وزیر کیساتھ حجاج کرام کی رجسٹریشن کے مسائل پر بھی بات چیت،

سعودی وزیر حج کی ترجیحی بنیادوں پر پاکستانی حجاج کے مسائل کو حل کرانے کرنے کی یقین دہانی،

حجاج کرام اور معتمرین کو سہولیات فراہم کرنا سعودی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، سعودی وزیر

سعودی حکومت پاکستانی حجاج کو پہلے سے بڑھ کر تعاون پیش کرے گی، سعودی وزیر حج

حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے متعدد نئے اقدامات اٹھائے ہیں، سعودی وزیر حج

پاکستانی حجاج کی سہولت کے لیے سعودی وزیر حج کی خصوصی توجہ باعث مسرت ہے، سردار محمد یوسف

ملاقات میں سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط، پاکستانی سفیر احمد فاروق ، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو بھی شریک،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں