*بریکنگ*
*جعفر ایکسپریس حملہ*
اب تک سیکیورٹی فورسز نے 104 مسافروں کو دہشت گردوں سے باحفاظت باز یاب کروا لیا ہے، سیکیورٹی ذرائع
بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، سیکیورٹی ذرائع
اب تک 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے، سیکیورٹی ذرائع
17 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، سیکیورٹی ذرائع
دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں، سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی فورسز نے چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم دہشت گردوں کے ارد گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور کلیئرنیس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع
جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ—فائرنگ، دھماکہ، ڈرائیور امجد یاسین شہید
ملک میں دہشت کی ایک اور لرزہ خیز واردات، جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے چلتی ہوئی ٹرین پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ گولیوں کی گھن گرج سے ریل کی پٹڑیاں لرز اٹھیں جبکہ حملہ آوروں نے ٹرین کے انجن اور بوگیوں کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں ٹرین کے بہادر ڈرائیور امجد یاسین شہید ہوگئے، جو آخری لمحے تک انجن کو کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کرتے رہے۔ حملے کے دوران ایک زوردار دھماکہ بھی ہوا، جس نے کئی بوگیوں کو تباہ کر دیا۔رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں نے ٹرین اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز علاقے کی جانب روانہ ہو چکی ہیں۔یہ حملہ ایک خوفناک یاد دہانی ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے خطرات ابھی تک منڈلا رہے ہیں۔
🔴انٹیلیجینس اپڈیٹ – 11 مارچ 2100 بجے (حوالہ رپورٹ 11 مارچ 1900 بجے والی رپورٹ)
اسپیشل انٹیلیجینس سیل فرنٹیئر کور بلوچستان
السلام علیکم جناب،
🔸 مزید 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس طرح ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی کل تعداد 9 ہوگئی ہے۔
🔸اِسی دوران 3 مزید زخمیوں کو رسکیو کر کے کوئٹہ بولان میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ان کے نام درج ذیل ہیں :-
🔴شاہد بلوچ ولد غلام حسین
عمر: 42 سال، زخم: سینے پر گولی کا زخم۔
🔴رخسانہ بی بی ولد نور محمد
عمر: 30 سال، زخم: کندھے میں چوٹ۔
🔴یاسین ولد عبدالغفور
عمر: 19 سال، زخم: ہاتھ اور پاؤں پر معمولی زخم۔
🔸ابھی بھی وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے۔
🔸 دہشتگرد سیٹلائٹ فون استعمال کر رہے ہیں اور اپنے ہینڈلروں سے غالباً بیرون ملک بلوچی زبان میں رابطے میں ہیں
🔸ابھی تک بچوں کے رونے اور خواتین کی چیخ و پکار اونچی آواز میں سنائی دے رہی ہے
🔸زخمیوں کے کراہنے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں جبکہ چار ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر چکر لگا رہے ہیں
مزید تفتیش جاری ہے
[3/11
جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد، افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں، ذرائع
دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، ذرائع
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، ذرائع
عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے، مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ آپریشن انتہائی اختیاط سے کیا جا رہا ہے، ذرائع
سیکیورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی، ذرائع
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ پر انڈین اور ملک دشمن سوشل میڈیا غیر معمولی طور پر متحرک ہے
بزدلانہ حملہ ہونے کے وقت سے لے کر ہندوستانی میڈیا، ہندوستانی سوشل میڈیا اور ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملکر مسلسل گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، ذرائع
پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانے میں پرانی ویڈیوز، اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز، پرانی تصاویر، فیک وٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، ذرائع
مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے لوگوں میں ہیجان پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، ذرائع
دہشت گردوں سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف زہر اگلنے میں ہندوستانی میڈیا کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، ذرائع
ہندوستانی میڈیا پاکستان سے باہر بیٹھے خود ساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے تجزیے دیکھا کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے، ذرائع
عوام سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا کی بجائے مستند ذرائع سے دی جانے والی معلومات پر اکتفا کریں، ذرائع
80 یرغمال مسافروں کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے رہا کروا لیا، سیکیورٹی ذرائع
رہا ہونے والوں میں 43 مرد، 26 عورتیں اور 11 بچے شامل ہیں، سیکیورٹی ذرائع
باقی مسافروں کی با حفاظت رہائی کے لئے سیکیورٹی فورسز کوشاں ہیں، سیکیورٹی ذرائع
دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع
آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، سیکیورٹی ذرائع
*جعفر ایکسپریس حملہ*
اب تک سیکیورٹی فورسز نے 104 مسافروں کو دہشت گردوں سے باحفاظت باز یاب کروا لیا ہے، سیکیورٹی ذرائع
بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، سیکیورٹی ذرائع
اب تک 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے، سیکیورٹی ذرائع
17 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، سیکیورٹی ذرائع
دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں، سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی فورسز نے چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم دہشت گردوں کے ارد گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور کلیئرنیس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع
دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 4 گن شپ ہیلی کاپٹرز بھی شامل
گن شپ ہیلی کاپٹرز کے وقفے وقفے سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے
اندھیرے کے باعث دہشتگردوں کو اب کوئی جائے پناہ نہیں مل پارہی
ایس ایس جی کمانڈوز نے 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا، ذرائع
3 زخمی اہلکار ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل، ذرائع
اب تک 11 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
زخمیوں میں 4 مرد، 5 خواتین اور 2 بچے شامل، ذرائع
تمام 11 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، ذرائع
*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت*
دھشتگردوں کے خلاف جاری کاروائی میں سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار بہادری و پیشہ ورانہ مہارت سے انکا سدباب کر رہے ہیں. وزیرِ اعظم
دشوار راستوں کے باوجود آپریشن میں شامل سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں. وزیرِاعظم
سیکورٹی فورسز بروقت کاروائی اور بہادری سے بزدل دھشتگردوں کو پسپائی کی جانب دھکیل رہے ہیں . وزیرِاعظم
سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار بہت جلد اس آپریشن میں کامیاب ہونگے اور بزدل دھشتگردوں کو انکے انجام تک پہنچائیں گے. وزیرِ اعظم
بزدلانہ حملہ کرنے والے حیوان صفت دھشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں. وزیرِاعظم
دھشتگرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں. وزیرِ اعظم
دہشت گردوں کا رمضان المبارک کے پر امن اور بابرکت مہینے میں معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا اس بات کی واضح عکاسی ہے کہ ان دہشت گردوں کا دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، وزیرِاعظم
دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. وزیرِاعظم
پاکستان میں بد امنی و انتشار پھیلانے والی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے. وزیرِ اعظم
ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے. وزیرِاعظم
دھشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. وزیرِاعظم
11-03-2025
ایوانِ صدر
پریس ونگ
***
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت
صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر کاروائی پر فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ریسکیو کرنے پر فورسز کی بہادری کی تعریف
نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے، صدر مملکت
مسافروں پر حملے کرنے والے بلوچستان اور اسکی روایات کے خلاف ہیں، صدر مملکت
بلوچ قوم نہتے مسافروں، بزرگوں اور بچوں پر حملے کرنے اور یرغمال بنانے والوں کو مسترد کرتی ہے، صدر مملکت
کوئی مذہب اور معاشرہ ایسی گھناؤنی کاروائیوں کی اجازت نہیں دیتا، صدر مملکت
صدر مملکت کی جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا
ب ی ایل اے نے 214 یرغمالیوں کے بدلے بلوچ لاپتہ افراد اور سیاسی آسیران کی رہائی کی مانگ کر دی🚨
ب ی ای ل اے کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی طرف سے جاری پچھلے آٹھ گھنٹوں کے طویل آپریشن کے باوجود ٹرین کا مکمل کنٹرول ان کے پاس ہے.
فوجی، نیم فوجی اور دوسرے سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے 214 اہلکار بی ای ل اے کی تحویل میں ہیں جن کے بدلے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد اور سیاسی آسیران کی رہائی کے لیے حکام کو 48 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے.
جعفر ایکسپریس ٹرین کے اغوا کا دنیا میں چھٹا واقعہ ہے
دنیا بھر میں ٹرین اغوا کے پانچ واقعات رونما ہوئے۔
پہلا واقعہ1923 میں لینچینگ چین میں سابق فوجیوں شنگھائی گرین گینگ نے ٹرین اغوا کی 25 مغربی مسافروں اور ایک امریکی سنیٹر کی بیٹی سمیت 300 مسافر اغوا کر لئے۔ جنہیں 85 ہزار ڈالر تاوان کے بدلے رہا کیا گیا۔
انڈونیشیا کے ملوکنز محاذ نے دو بار 1975 اور پھر 1977 میں ہالینڈ میں علیحدہ ملک کے لئے ٹرینیں اغوا کیں۔
بھارت میں پہلی بار 2009 میں ماؤسٹ علیحدگی پسندوں نے جنگل محل کے قریب بھونھانیسر راجدھانی ایکسپریس ٹرین اغوا کی۔
2013 میں رائے پور کے قریب سرونا ریلوے سٹیشن کے قریب جان ستابدی ایکسپریس اغوا کرلی تاکہ ایک ہارڈ کور گرفتار مجرم ہپندرا سنگھ کو رہا کرایا جا سکے.
جعفر ایکسپریس کے اغوا کا یہ دنیا میں چھٹا واقعہ ہے۔