چک جھمرہ کے نواحی گاوں 189رسول پور میں واقع نجی گوہر ٹیکسٹائل مل میں ورکر غیر محفوظ مل میں ایک ورکر جانبحق مرنے والے أدمی کی شناخت عامر شاہ ولد عباس شاہ کے نام سے ھوئی عامر شاہ مل میں سویپر کا کام کرتا تھا جس کی گمشدگی کی اطلاح تھانہ چک جھمرہ میں چار دن پہلے درج کروائی گئی تھی مل انتظامیہ اس واقع سے بے خبر مرنے والا اپنی والدہ کا واحد سہارہ تھا مرنے والا جڑانوالہ کا رہائشی تھا تھانہ چک جھمرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ھسپتال چک جھمرہ منتقعل کر دیا
اہم خبریں
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نہیں بلکہ عوامی راج کی ضرورت ہے
پشاور ہائیکورٹ کا میڈیکل کالجز میں زیرتعلیم افغان طلبہ کو ڈی پورٹ کرنے سے روکنے کا حکم
مانسہرہ میں بفہ دوراہا میں مبینہ غیر قانونی تمباکو خریداری کا انکشاف پرائیویٹ شخص کی جانب سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کا تمباکو خریدا جا رہا ہے،
نوشکی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، بلوچستان کے وزیرداخلہ اور معاون برائے داخلہ کی شدید مذمت
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ راولپنڈی: آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبرپختونخوا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں، بارڈر مینجمنٹ اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے ان کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے فارمیشنز کو مسلسل چوکس رہنے اور اعلیٰ ترین سطح کی آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ دہشت گردی کو شکست دینے اور ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور آمد پر کمانڈر پشاور کور نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔