کوہاٙٹ کے تفریحی مقام تاندہ جھیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا ۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
کوہاٹ کے تفریحی مقام تاندہ جھیل میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا ۔ اے ایس ائی مصطفی اور پولیس اہلکار زاہد کو نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ قتل کرنے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔ اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے ۔ پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو کوہاٹ کے ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا دوسری جانب مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی وجہ قتل سامنے نہیں ائی اس حوالے سے تفتیشی عمل جاری ہے