پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغازہوگیا

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغازہوگیا ۔۔ حکومت کوایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے نئے اہداف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔۔ تکنیکی مذاکرات میں پاکستان سے “ڈو مور” کا مطالبہ سامنے آنے کا امکان ہے ۔
حکومت کوایک ارب ڈالرکی قسط کیلئے نئے اہداف کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اورگردشی قرض میں کمی پربات چیت ہوگی ، گاڑیوں پرکاربن ٹیکس ،بجلی بلوں پر2.80 روپے فی یونٹ سرچارج اور کوئلے کے بجلی گھروں پرکاربن لیوی عائد کرنے کی تجویززیرغور ہے ۔۔

مذاکرات میں پاکستان سے “ڈو مور” کا مطالبہ متوقع ہے ، ذرائع کا کہنا ہے پالیسی مذاکرات میں نجکاری کے شارٹ ٹرم پلان پرحتمی بات چیت اورالیکٹرک وہیکل پالیسی میں ٹیکس اصلاحات پرگفتگوہوگی ، مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف ابتدائی بیان جاری کرے گا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں