ایک ارب ڈالرکی اگلی قسط کے حصول کیلئے اقتصادی جائزہ مزاکرات ،، پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغازکل سے ہوگا ۔۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ پر بات چیت ہوگی ۔۔

پاکستان اورآئی ایم ایف مشن کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغازکل سے ہوگا ۔۔ ذرائع کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ پر بات چیت ہوگی ۔۔ پالیسی سطح کے مذکرات میں معاشی اہداف پر بھی مشاورت جائزہ شامل ہے ۔۔ پالیسی سطح کے مزاکرات ائندہ ہفتے ہی مکمل ہو جائیں گے ۔۔ آئی ایم ایف مشن مزاکرات بارے ابتدائی بیان بھی اختتام پرجاری کرے گا۔ اقتصادی جائزہ مشن حتمی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کرے گا ۔۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ ایک ارب ڈالر کی حتمی منظوری کا فیصلہ کرے گی ۔۔ آئی ایم ایف مذاکرات کے تکنیکی مرحلے میں پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرچکا، ذرائع کے مطابق تکنیکی سطح کے مزاکرات میں بجلی پر 2 روپے 80 پیسے سرچارج کی تجویزدی گئی ۔۔ پیٹرولیم لیوی بھی بتدریج 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کرنے پر زور رہا ۔۔ ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاربن ٹیکس لگانے کی بھی تجویز معاشی ٹیم کو دی گئی ۔۔ حکومت نے بجلی پر اضافی سرچارج کے سوا دیگر ٹیکسوں کی مخالفت کی ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں