خیبر پختونخؤا میں گزشتہ 5 روز کے دوران بارشوں کے باعث حادثات میں افراد جان بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے پی ڈی آیم اے نے رپورٹ جاری کر دی
پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ 5 روز کے دوران وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی رپورٹ کے مطابق 26 فروری سے اب تک بارشوں کے باعث حادثات صوبہ کے اضلاع ہری پور، بٹگرام، باجوڑ ،اپر و لوئر کوہستان، دیر، ہنگو، خیبر اور تور غر میں پیش آئےجس کے نتیجے میں 4 افراد جان بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔ جانبحق افراد میں 3 مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 بچے اور 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں جبکہ بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 14 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 10 جزوی اور 3 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی متعلقہ اداروں کو بارش اور برفباری کے باعث بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی