چشتیاں سرکل میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار پولیس خاموش تماشائی تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود بہاولنگر روڈ پر نامعلوم کارسوار ملزمان دوکان سے نقدی چوری کرنے کی کوشش سی سی ٹی وی کیمرہ میں واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی نمبر ACB251ویگنار دیکھی جا سکتی ہے ملزمان پکڑے جانے کے ڈر سے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ملزمان گرفتار کرنا پولیس کے سوالیہ نشان بن گئے متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ملزمان سرعام شہربھر میں دندناتے پھر رہے ہیں ملزمان بااثر ہیں اس لئے پولیس انکو پکڑنے میں بری طرح ناکام ہے چار پانچ ماہ قبل میری دوکان سے پہلے بھی 3 لاکھ کے قریب پیسےچوری ہوئے تھے متاثرہ شخص نے آر پی او بہاول پور اور آئی جی پنجاب سے ملزمان کو فوری گرفتارکیا جانے کا مطالبہ کر دیا
اہم خبریں
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نہیں بلکہ عوامی راج کی ضرورت ہے
پشاور ہائیکورٹ کا میڈیکل کالجز میں زیرتعلیم افغان طلبہ کو ڈی پورٹ کرنے سے روکنے کا حکم
مانسہرہ میں بفہ دوراہا میں مبینہ غیر قانونی تمباکو خریداری کا انکشاف پرائیویٹ شخص کی جانب سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کا تمباکو خریدا جا رہا ہے،
نوشکی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، بلوچستان کے وزیرداخلہ اور معاون برائے داخلہ کی شدید مذمت
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ، خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ راولپنڈی: آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبرپختونخوا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں، بارڈر مینجمنٹ اقدامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے ان کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے فارمیشنز کو مسلسل چوکس رہنے اور اعلیٰ ترین سطح کی آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ دہشت گردی کو شکست دینے اور ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور آمد پر کمانڈر پشاور کور نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔