بالائی نیلم ویلی میں گلیشر کے نیچے 04 افراد دب گئے ایک کو زندہ نکال لیا دیگر 3 کی تلاش جاری

نیلم
بالائی نیلم ویلی تاوبٹ کے ملحقہ گاؤں دودگئیاں میں گلیشر کے نیچے 04 افراد دب گئے ایک تو زندہ بچ گیا باقی تینوں کی تلاش جاری ہے ریسکیو آپریشن میں مقامی لوگ حصہ لے رہے ہیں فی الوقت یہ ابتدائی رپورٹ ہےDDMA نیلم
جانی نقصان کی تفصیل بذیل ہے
۱- منیر ولد عالمگیر ساکنہ پھولاوائی ( گلیشئر میں دب گیا تلاش جاری ہے)
۲- تحصیل ولد سید میران ساکنہ پھولاوائی( گلیشئر میں دب گیا تلاش جاری ہے)
۳- وحید ولد مشکور ساکنہ پھولاوائی ( گلیشئر میں دب گیا تلاش جاری ہے)
۴- شہزاد ولد شیراز ساکنہ پھولاوائی (زندہ بچ جانے کی اطلاع ہے )
اس وقت بالائی نیلم میں برف باری جبکہ لوئر نیلم میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے
مین شاہراہ نیلم چلہانہ تا پھولاوائی ٹریفک کے لیے بحال تو ہے مگر سفر کے لئے موزوں نہ ہے DDMA نیلم
جملہ ریسکیو سروسز کے حامل ادارہ جات کو ڈپٹی کمشنر /چیئرمین DDMA نیلم نے اس دوران ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے
ایسے علاقہ جات جیسا کہ جاگراں ، ، کارکہ لڑی مینگل ، لوات منہاں، سرگن، نالہ شونٹھر اور یونین کونسلز اپر و لاہور گریس جہاں برف باری کے دوران گلیشئرز کو خطرہ ہے محتاط رہیں
DDMA Neelum

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں