سردار سکندر حیات خان وفات پا گئ

سردار سکندر حیات خان وفات پا گئے ہیں
آپ سابق وزیر اعظم متحدہ پنجاب سردار سکندر حیات خان کے پوتے تھے آپکے والد مرحوم سردار شوکت حیات خان بھی انتہائی اہم پرانے سیاستدانوں میں سے تھے آپکے دادا اور والد دونوں کے حلقہ انتخاب میں چھچھ شامل رہا ہے
اسی وجہ سے چھچھ ملکان آف شمس آباد اور کھٹڑ گروپ میں تقسیم تھا کھٹڑ گروپ کے سرخیل تاج خانزادہ مرحوم تھے
سردار شوکت حیات خان نے 1970 کا طوفانی مرکزی الیکشن پیپلز پارٹی کے طوفان میں جیتا تھا
ان کے بیٹے سردار سکندر حیات خان سے میرا تعلق 1985 میں اسوقت بنا جبکہ
میں نے موجودہ مہجور فارمز کے لئے قبلہ بانڈی ڈیم کی نہر سے پانی کا ایک
موگا لینا تھا اور اسوقت چئیرمین یونین کونسل ، ممبر ضلع کونسل، صوبائی ممبر اور مرکزی ممبر میرے خلاف تھے
اس مقصد کے لئے جہاں پر میری مدد چوہدری اقبال گجر وزیر آبپاشی نے کی تو اسوقت کے وزیر اعلٰی نوازشریف تک رسائی سردار سکندر حیات مرحوم ہی کیوجہ سے ہوئی
پھر یہ تعلق دوستی میں تبدیل ہو گیا 1996 میں آپ پیپلزپارٹی کی پنجاب کابینہ میں وزیر تھے ان دنوں ہمارا غازی بھروٹھہ کے معاوضہ جات پر مسائل تھے
میری ریکویسٹ پر ہٹیاں چوک میں ہمارے بڑے جلسہ میں شریک ہوئے اور پھر لاہور بورڈ آف ریونیو سے قانون بدلوانے میں اہم کردار ادا کیا
وزارت دھڑھلے سے چلاتے تھے
ایک آزاد منش دوست پرست انسان تھے
اللہ تعالٰی آنے والی منزلیں آسان فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں