جھنگ میں 200 کلو ناقص گوشت برآمد،جو جھنگ میں فروخت کیا جانا تھا،پولیس نے بروقت کارروائی کر کے تلف کروا دیا،کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا
پولیس تھانہ اٹھارہ ہزاری کی بروقت کارروائی،200 کلو ناقص گوشت برآمد،ابتدائی اطلاعات کے مطابق گوشت جھنگ میں فروخت کیا جانا تھا،پولیس نے بروقت کارروائی کر کے تلف کروا دیا،
اٹھارہ ہزاری میں پولیس تھانہ اٹھارہ ہزاری کی جانب سے کارروائی میں 200 کلو ناقص گوشت برآمد کیا گیا جسے کوٹ شاکر سے جھنگ فروخت کے لیے لے جایا جارہا تھا۔اس موقع پر ویٹرنری سپیشلسٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ ڈاکٹر احمد رضا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔