وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ میں اوباش نوجوانوں کا سیکنڈ ایئر کی طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ ،ملزمان طالبہ کو امتحانی سینٹر کے باہر سے اغوا کر کے لے گئے ملزمان نے گینگ ریپ کے ساتھ طالبہ کی قابل اعتراض ویڈیوز بھی بنائیں مقدمہ درج کر لیا گیا
وزیرآباد کے علاقہ علی پور چٹھہ میں اوباش نوجوانوں نے طالبہ کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ 17 سالہ فاطمہ جو کہ قلعہ دیدار سنگھ کالج میں زیر تعلیم رہی ہے اور سیکنڈ ایئر کی طالبہ ہے کو مقرب نامی نوجوان نے وٹس ایپ پر ایک رولنمبر سلپ بھیجی جس میں امتحانی سینٹر علی پور چٹھہ درج تھا جہاں طالبہ امتحان کے لیے پہنچی تو جعلی رولنمبر سلپ کی وجہ سے اسے کمرہ امتحان سے نکال دیا گیا بچی نے اپنے ٹیچر سے معاملہ ڈسکس کیا تو اس نے کہا کہ رولنمبر سلپ تو میرے پاس ہے بچی رولنمبر سلپ لینے جارہی تھی کہ کالج کے باہر سے اوباش نوجوانوں مقرب اور امیر حمزہ اسے اغوا کر کے لے گئے اور قریبی مکان میں جنسی زیادتی کرتے رہے دوران زیادتی بچی کی ویڈیوز بھی بنائی گئیں اور بعد ازاں طالبہ کو بلیک میل کر کے رقم بھی مانگتے رہے اور دوبارہ جنسی تعلق استوار کرنے کا کہتے رہے طالبہ کے والد کو معاملہ بارے پتہ چلا تو ملزمان کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج کروا دیا پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کر رہے ہیں ملزمان کےخلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں گے