*وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کا قیام*
موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری کا عمل شروع کردیا گیا
وزارت نے اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری کے لیے درخواستیں طلب کرلیں
چیئرپرسن، ممبر اڈاپٹیشن ،ممبر میٹیگیشن، ممبر کلائمیٹ فنائنس اور ممبر کوآرڈینیشن کا تقرر کیا جائے گا
چیئرپرسن اور چاروں ممبران کے لیے عمر کی بالائی حد 62 سال مقرر کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی تھی
پاکستان موسمیاتی تبدیلی ایکٹ 2017 کے تحت اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے
پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی ایکٹ 2017 میں بنایا گیا تھا